پاکستانی فلم انڈسٹری کی ڈرامہ کوئین میرا جی کے گھر سے قیمتی زیورات چوری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے پولیس کی جانب سے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈیفنس (اے) پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، درخواست گزار میرا جی جب گھر واپس آئیں تو معلوم ہوا کہ ان کے ڈرائیور قاسم نے گھر سے 80 لاکھ کے ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی جس میں ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

میرا جی کے مؤقف کے مطابق چوری کی واردات کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھیں تاہم پولیس کی جانب سے پیش آنے والے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔
اداکارہ نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ نامزد ملزم کو گرفتار کرکے سامان برآمد کیا جائے۔















