Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوشین شاہ کی ’شادی‘ کا طعنہ دینے والوں کو وارننگ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور کامیاب ماڈل نوشین شاہ نے شادی نہ کرنے کا طعنہ دینے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔

حال ہی میں لاہور میں منعقدہ تین روزہ برائیڈل فیشن ویک میں نوشین شاہ نے نامور فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کا تیار کردہ عروسی جوڑا پہن کر ریمپ پر واک کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا پر ان کی یہ ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی ایک طرف لاتعداد افراد نے ان کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تو دوسری جانب کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے ان کی بڑھتی عمر کے ساتھ تاحال شادی نہ کرنے اور عروسی جوڑا پہن کر دلہن کا روپ دھار کر ماڈلنگ کرنے پر تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے ان اداکاراؤں کے لیے افسوس ہے، ان میں سے بہت سی شادی نہیں کرتیں اور صرف عروسی ملبوسات کی ماڈلنگ کرتی رہتی ہیں۔

اس تبصرے کو دیکھنے کے بعد نوشین شاہ نے صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

انہوں نے کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جب ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے تو براہ مہربانی ہمارے لیے افسوس نہ کیجئے، کسی کی شادی ہونا یا نہ ہونا اللہ تعالیٰ کے ہاتھوں میں ہے، اسی نے ہم سب کو جوڑوں میں پیدا کیا ہے۔

اداکارہ نوشین شاہ کی بلیک ڈریس میں شرمناک تصاویر وائرل

 

 

متعلقہ خبریں