پاکستان نژاد برطانوی صحافی اور پی ٹی آئی چیئرمین کی سابق اہلیہ ریحام خان نے طلاق کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام شئیر کیا ہے۔
ریحام خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہمارے معاشرے میں ہونے والی طلاقوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ شادی ختم ہونے کے بعد طلاق یافتہ صرف عورت ہی کہلاتی ہے مرد نہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل نامور اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، طلاق کے بعد لوگ لڑکی اور اس کی فیملی سے ہی سوال کرتے ہیں، لڑکے سے کوئی نہیں پوچھتا کہ تُم نے طلاق کیوں دی۔
انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ بھی یہی سب ہوا، میرے والد اور بھائیوں سے سوال کیے گئے، سوشل میڈیا پر بھی مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اُس طلاق دینے والے سے کچھ نہیں پوچھا گیا۔
View this post on Instagram
حال ہی میں ریحام خان نے اپنے تیسرے شوہر مرزا بلال کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل طلاق کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہاکہ میری شادی کے معاملات سے کسی کو فرق نہیں پڑنا چاہئے، افواہیں پھیلانے والے اگر اپنی زندگی پر یہ قیمتی وقت صرف کریں تو زیادہ بہتر ہوسکتا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی شادی شدہ زندگی سے زیادہ اپنے پیشے، اپنے بچوں اور اپنی بہن کی شادی کی فکر کرنی چاہئے، میں 12 بار شادی کروں اور 12 بار طلاق لوں اس سے کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔















