Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طلاق یافتہ صرف ’عورت‘ ہوتی ہے مرد نہیں، ریحام خان

پاکستان نژاد برطانوی صحافی اور پی ٹی آئی چیئرمین کی سابق اہلیہ ریحام خان نے طلاق کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام شئیر کیا ہے۔

ریحام خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہمارے معاشرے میں ہونے والی طلاقوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ شادی ختم ہونے کے بعد طلاق یافتہ صرف عورت ہی کہلاتی ہے مرد نہیں۔

اس سے قبل نامور اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، طلاق کے بعد لوگ لڑکی اور اس کی فیملی سے ہی سوال کرتے ہیں، لڑکے سے کوئی نہیں پوچھتا کہ تُم نے طلاق کیوں دی۔

انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ بھی یہی سب ہوا، میرے والد اور بھائیوں سے سوال کیے گئے، سوشل میڈیا پر بھی مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اُس طلاق دینے والے سے کچھ نہیں پوچھا گیا۔

حال ہی میں ریحام خان نے اپنے تیسرے شوہر مرزا بلال کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل طلاق کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہاکہ میری شادی کے معاملات سے کسی کو فرق نہیں پڑنا چاہئے، افواہیں پھیلانے والے اگر اپنی زندگی پر یہ قیمتی وقت صرف کریں تو زیادہ بہتر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی شادی شدہ زندگی سے زیادہ اپنے پیشے، اپنے بچوں اور اپنی بہن کی شادی کی فکر کرنی چاہئے، میں 12 بار شادی کروں اور 12 بار طلاق لوں اس سے کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version