Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم اینیمل میں استعمال ہونے والی ’مشین گن‘ کے حوالے سے حیران کن انکشاف

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم اینیمل میں استعمال ہونے والی دیوہیکل ’مشین گن‘ کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

مشین گن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈیزائنر سریش سیلواراجن نے بتایاکہ فلم میں استعمال ہونے والی مشین گن کمپیوٹر سے تیار کردہ کوئی امیجری نہیں ہے بلکہ چار ماہ کے وقت میں تیار کی گئی 500 کلو گرام کی بھاری بھرکم اصلی اسٹیل سے بنائی گئی مشین ہے۔

اس مشین گن کو فلم میں ایکشن کے سین میں دکھایا گیا جس کا دورانیہ 18 منٹ ہے جبکہ اسے فلم کے ہیرو رنبیر کپور باکمال طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج تک کسی بھی بھارتی فلم میں اس قسم کی مشین گن نہیں دیکھی گئی،یہ فلمساز سندیپ ریڈی کا ہی آئیڈیا تھا۔

نامور فلمساز سندیپ ریڈی وانگا   کی ہدایات میں بننے والی سپر ہٹ فلم اینیمل نے اب تک 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے ، جس میں رنبیر کپور کے مدمقابل رشمیکا مندانا، انیل کپور اور بوبی دیول نے مرکزی کرداد نبھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version