Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اجے دیوگن کا اپنے والد سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنے والد سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ میرے والد 13 سال کی عمر میں گھر چھوڑ کر ممبئی آگئے تھے، والد ویرو دیوگن بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کرکے ممبئی پہنچے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد نے ابتدائی دور میں بہت مشکلات کا سامنا کیا، وہ ممبئی میں ایک گینگ کا حصہ بھی بننے اور انہیں جیل بھی ہوئی۔

Veteran action director and actor Ajay Devgan's father Veeru Devgan passes away - The Samikhsya

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل گینگسٹر تھے۔

اجے دیوگن نے بتایا کہ بالی ووڈ کے سینئر ایکشن ڈائرکٹر نے والد ویرو دیوگن کو گلی میں لڑتے دیکھا اور ان کی صلاحیتوں سے متاثر ہو کر انہیں یہ کہہ کر اپنے دفتر بلایا کہ تو لڑتا اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں انٹری نے میرے والد کی زندگی بدل دی اور انہوں نے بطورِ ایکشن ڈائرکٹر 200 فلموں میں فرائض انجام دئیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

خیال رہے کہ ویرو دیوگن کا شمار بالی ووڈ کے مایہ ناز ایکشن ڈائرکٹرز میں کیا جاتا ہے۔