Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی کامیڈین چل بسے

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف کامیڈین بوندا مانی 60 برس کی عمر چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین بوندا مانی گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ روز اپنے گھر میں موجود تھے کہ طبعیت بگڑی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔

کامیڈین بوندا مانی گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے/ سوشل میڈیا

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بے ہوش ہونے پر انہیں فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کو مردہ قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار دھنش اور وجے سیتھوپتی نے کامیڈین بوندا مانی کے علاج کیلئے مالی مدد کرتے ہوئے 1 لاکھ روپے کا عطیہ بھی دیا تھا۔