Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صندل خٹک نے سیاست میں قدم رکھ لیا؟

ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک نے خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر صندل خٹک نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں، اس حوالے سے ابھی نہیں بتا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ میرے آبائی علاقے میں مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو با اختیار بنانا میرا مقصد ہو گا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن وہاں گیس نہیں ملتی۔

ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک نے مزید کہا کہ خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے، ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑی دی گئی ہیں۔