جادوئی کردار پر مبنی پہلی پاکستانی فلم ’ عمر و عیار‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم عمرو عیار اگلے سال عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
View this post on Instagram
عمر وعیار کے جادوئی کردار کو پہلی بار بڑے پردے کی دیکھایا جائے گا جبکہ اس کردار پر مبنی فلم کا پوسٹر ٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے۔
اظفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عثمان مختار، صنم سعید اور ہالی وڈ امریکی نژاد پاکستانی اداکار فاران طاہر مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
ان کے علاوہ علی قاضی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، ثنا فخر، منظر صہبائی، دانیال راحیل اور سلمان شوکت سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
’عمرو عیار‘ کے کردار کو متعدد ڈراموں اور فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے، تاہم پہلا موقع ہے کہ اسی کردار پر پاکستانی فلم بنائی جا رہی ہے
View this post on Instagram
فلم کی مرکزی کہانی ایک ہزار سال پرانے جادوئی کردار کے گرد گھومتی ہے، تاہم فی الحال کہانی کی مزید تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
۔















