Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہریتک اور دیپیکا کی فلم ’فائٹر‘ کا نیا پوسٹر آتے ہی چھا گیا

ایکشن سے بھرپور فلم ’فائٹر‘ کی مرکزی کاسٹ ہریتک روشن ، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور کا نیا پوسٹر سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گیا۔

 25 جنوری 2024 کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی اس ایکشن فلم کے نئے پوسٹر میں  مرکزی کرداروں کو فائٹر پائلٹ کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

اس سے قبل اس فلم کے پہلے گانے ’شیر کھل گئے‘ کے بعد مداحوں کی بے تابی کو دیکھتے ہوئے ایک اور نیا گانا ’عشق جیسا کچھ‘ بھی جاری کیا گیا ، جس میں فلم کے فائٹر پائلٹوں دیپیکا پڈوکون اور ہریتک روشن کو خوشگوار رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

’عشق جیسا کچھ‘ گانا

’شیر کھل گئے‘

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فائٹر میں ہریتک روشن  اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Siddharth Anand (@s1danand)

فائٹر موشن پوسٹر میں ہوا میں اڑتے ہوئے لڑاکا طیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس  میں ائیر فورس بیس کے  شاٹس کیساتھ فائٹر پائلٹس دیپیکا ، ہریتک اور انیل کپور کو بھی  ایک متاثر کن اوتار میں پیش کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

 

متعلقہ خبریں