Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہیل چیئر پر ماہرہ خان، فینز تشویش میں مبتلا

گزشتہ روز پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان نے ’جدہ فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی جس کی ویڈیو نے ان کے مداحوں کو پریشان کردیا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے چمکتے ستاروں میں سے ایک ستارہ ماہرہ خان ہیں ، جنھوں نے ڈرامہ “ہمسفر” میں اپنی شاندار اداکاری سے راتوں رات شہرت حاصل کی۔

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے ڈراموں اور فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔

پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی۔

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سفید لباس پہنا ہوا ہے اور وہیل چیئر پر بیٹھ کر ’جدہ فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کر رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو:

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا شادی کے بعد دوستوں کیلئے پارٹی کا اہتمام ، تصاویر وائرل

اداکارہ کی ویل چیئر کو ایک خاتون چلاتی نظر آرہی ہیں جبکہ ہوٹل سے باہر نکلتے ہی ماہرہ خان ویل چیئر سے اٹھ کر واکنگ اسٹک ہاتھ میں تھام کر اس کی مدد سے چلنا شروع کر دیتی ہیں۔

’جدہ فلم فیسٹیول‘  سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ماہرہ خان کی ایک ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا ہوا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کی گفتگو بھی سنی جاسکتی ہے، جس میں ایک شخص ان سے فریکچر کے متعلق پوچھتا ہے جس پر وہ کہتی ہیں کہ ’انشاء اللہ، ٹائم تو ہوگیا ہے لیکن ٹھیک نہیں ہو رہا‘۔

واضح رہےکہ ماہرہ خان نے ڈرامہ شہرِ ذات، وہ ہمسفر تھا ، بن روئے، مولا جٹ اور بالی وڈ کی فلم رئیس میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاکر شوبز انڈسٹری میں وہ مقام اور شہرت حاصل کی ہے جوبہت کم فنکاروں کے حصے میں آتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version