معروف پاکستانی ٹک ٹاکر محمد انس صائم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل خانقاہ ڈوگراں سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر محمد انس صائم اپنے ماموں عرفان اور دوست کے ہمراہ وزیرآباد جارہا تھا۔
راستے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کار سے ٹکرانے کی وجہ سے تینوں نوجوان جان شدید زخمی ہوگئے تھے جو بعد میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔




















