Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایوارڈ یافتہ فلم کے معروف اداکار کی مبینہ خودکشی

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’’پیرا سائیٹ‘‘ میں بہترین اداکاری دِکھانے والے جنوبی کوریا کے اداکار لی سن نے خود کشی کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار لی سن جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے ایک پارک میں کار کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے جس کی تصدیق مقامی پولیس نے کی۔

جنوبی کورین اداکار لی سن کیون نے مبینہ خودکشی کر لی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکار نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے اور انہوں نے گھر سے نکلنے سے قبل ایک خصوصی نوٹ بھی چھوڑا تھا، تاہم مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

خیال رہے کہ معروف اداکار رواں سال اکتوبر سے منشیات کے استعمال کے الزام میں زیر تفتیش تھے، اکتوبر سے لے کر اب تک اُن سے 3 بار پوچھ گچھ کی جا چکی ہے جبکہ انہیں پولیس نے حال ہی میں 23 دسمبر کو طلب کیا تھا اور اگلے دن رہا کرنے سے پہلے 19 گھنٹے تک حراست میں رکھا تھا۔