بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بتادیا کہ اُن کے بچوں نے کس کے کہنے پر شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار شاہ رخ خان نے بتایا کہ فلم ” ڈنکی” کے ڈائرکٹر راج کمار ہیرانی نے مجھے فلم ”منا بھائی ایم بی بی ایس” میں کام کی آفر کی جو میں نے اسکرپٹ پڑھے بغیر قبول کرلی تاہم بعد میں کمر کی تکلیف اور آپریشن کے باعث فلم نہ کرسکا جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے فلم ” پی کے” میں بھی کردار ادا کرنے کی حامی بھری تھی تاہم وہ بھی نہ کرسکا، جن دو فلموں میں کام کرنے سے محروم رہا وہ دونوں ہٹ ہوگئیں۔
اپنے بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میرے دونوں بچوں آریان خان اور سہانا خان نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا فیصلہ خود کیا ہے۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ ان کے اس فیصلے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا، بیٹی نے ایکٹنگ جبکہ بیٹے نے ڈائرکشن کے شعبے کا انتخاب اپنی مرضی کے مطابق کیا۔
بالی ووڈ کنگ کا مزید کہنا تھا کہ میرے بچوں کو پتا ہے کہ اداکاری کے شعبے میں بہت سے اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور سخت محنت کرنا پڑتی ہے، وہ اپنے باپ کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ناکامیاں اور جدوجہد کا دور بھی دیکھ چُکے ہیں۔




















