Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ثروت گیلانی اور فہد مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی اور معروف اداکار فہد مرزا کے ہاں بدھ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سال 2014 میں  فہد مرزا سے شادی کی جس سے ان کے دو بیٹے روحان مرزا اور آریز مرزا  ہیں اور اب ان کے ہاں تیسری اولاد بیٹی ہوئی ہے جس پر یہ جوڑا بہت خوش ہے۔

اداکارہ، جو ٹیلی ویژن اور سلور اسکرین دونوں پر اپنی بولڈ اور پراثر اداکاری کے لیے مشہور ہیں، نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیدائش کی خبر شیئر کی۔

اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں اور خیر خواہوں نے پیارے جوڑے کو  مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2023 کے موقع پر ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ اپنے پریگنینسی کا اعلان کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat Gilani (@sarwatg)

بعدازاں ثروت گیلانی نے ایک میگزین کیلئے ‘پریگنینسی’  فوٹو شوٹ کرایا تھا جس میں انہوں نے سلک کا ڈھیلا ڈھالا سا لباس پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی نے سال 2005 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ، اس کے بعد وہ متعدد کامیاب پروجیکٹس کا حصہ رہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں