بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اپنے خاندان کے ساتھ کرسمس کا جشن منانے پر قانون کے شکنجے میں آگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس مطابق رنبیر کپور اور ان کی فیملی کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں شکایت درج کرائی گئی ہے، تاہم اس معاملے میں ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ۔
سنجے تیواری نامی درخواست گزار کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں یہ الزام عائد کیا گیا ہےکہ کرسمس کا جشن مناتے ہوئے اداکار رنبیر کپور نے کیک پر شراب ڈالنے اور اس پر موم بتیاں لگاتے ہوئے ‘جے ماتا دی‘ کا نعرہ لگایا، اداکار کے اس عمل سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
View this post on Instagram
درخواست گزار کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں مزید کہا گیا کہ ہندو مذہب میں دیگر دیوتاؤں کو پکارنے سے پہلے آگ کے دیوتا کو پکارا جاتا ہے، لیکن رنبیر کپور اور ان کے خاندان کے افراد نے جان بوجھ کر دوسرے مذہب کا تہوار مناتے ہوئے نشہ آور اشیاء کا استعمال کیا اور جے ماتا دی کا نعرہ لگایا۔
View this post on Instagram















