Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عائشہ عمر نے گھریلو تشدد کو “خاموش وبائی مرض” قرار دیدیا

خواتین کو بااختیار بنانے اور یکجہتی کی وکالت کرتے ہوئے ایک طاقتور بیان کے ساتھ معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے پاکستان میں گھریلو تشدد کے سنگین مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک نیوز پوسٹ شیئر کی اور ملک میں گھریلو زیادتیوں کے خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی شرح کو “خاموش وبائی مرض” قرار دیا۔

اداکارہ نے ظلم کے خلاف بقا کی کہانیاں شیئر کرنے کی اہمیت پر زور دیا، خواتین میں طاقت اور ہمت پیدا کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین یا تو بدسلوکی والے حالات سے الگ ہوجائیں یا ضروری مدد حاصل کریں۔

اس سے قبل، عائشہ عمر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ آٹھ سال سے بدسلوکی کے رشتے میں تھیں۔

متعلقہ خبریں