Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ارمینہ خان کا نماز کی پابندی سے متعلق اہم انکشاف

معروف پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے روحانی سفر کے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے روحانی سفر کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ  اپنے والد کے انتقال کے بعد اور ان کے مشورے سے متاثر ہو کر نماز کی ادائیگی کی پابندی کرنے لگیں ہیں اور ساتھ ہی نماز کے متعلق ایک پوسٹ کا بھی ذکر کیا جس نے انہیں خوفزدہ کردیا ہے۔

 

انہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نماز کے متعلق پڑھا  تھا کہ اگر اللہ آپ کی زندگی سے نماز کو ہٹا دیتا ہے اور آپ آرام سے زندگی گزار رہے ہیں، تو اس نے آپ کو دنیا دی ہے اور یہ بہت خوفناک ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ اس شخص کے لیے بعد کی زندگی میں کچھ بھی نہیں ہے

اپنے پیغام میں، ارمینہ نے نماز کی ادائیگی اور اس کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نماز کو نظر انداز کرنے اور بعد کی زندگی کے حوالے سے وہ بےحد خوفزدہ ہوگئیں تھیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے والد کے انتقال کی خبر شیئر کی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version