Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہزاد رائے کا ایمان مزاری کی شادی پر مزاحیہ تبصرہ

نامور قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

حال ہی میں سابق سیاستدان شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کے ساتھ ایمان مزاری نے کیپشن میں انگوٹھی اور دل والا ایموجی بھی شامل کیا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک

دوسری جانب انسانی حقوق کے وکیل عبدالہادی نے بھی اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایمان مزاری کی پوسٹ شیئر کی اور کیپشن میں شادی کی تصدیق بھی کی ہے جبکہ جوڑے کو تصویر میں سفید لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایمان مزاری کی خاموشی سے شادی اور پھر اچانک سوشل میڈیا پر شادی کی تصویر کے ساتھ اعلان پر حیرت میں مبتلا نامور سماجی کارکن و گلوکار شہزاد رائے نے بھی تبصرہ کیا ہے۔

 شہزاد رائے نے ایمان مزاری کی شادی کی تصویر کو ری پوسٹ کرکے اس جوڑے کو  شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے مزاحیہ انداز اپنا کر لکھا کہ ’جب دو کارکنوں کی شادی ہوجائے تو تیزی سے سرگرمیوں کی ضمانت دی جاسکتی ہے‘۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری کے شوہر عبدالہادی بھی انسانی حقوق کے وکیل،ایگزیکٹو ڈائریکٹر، فیئر ٹرائل ڈیفینڈرز کے بانی ہیں جبکہ ایمان مزاری کو انصاف کے محتاج لوگوں کی مدد کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، وہ خواتین کے تشدد اور ظلم کے خلاف بھی آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں