Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عاطف اسلم کا نیا گانا ’زندگی‘ آتے ہی چھا گیا

اپنی سحر انگیز آواز کے باعث بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم  اکثر اپنے مثالی اقدام اور فن کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔

گزشتہ روز نامور گلوکار کا نیا گانا ’زندگی‘ جاری  کیا گیا ہے جوکہ ناصرف آتے ہی چھا گیا بلکہ مداحوں کو بھی بے حد پسند آرہا ہے۔

ٹی وی ڈراموں کی نامور اداکارہ صبور علی اور عاطف اسلم اس گانے میں رومانوی رنگ بکھیرتے نظر آرہے ہیں جبکہ اس میں خوشی کے ساتھ ساتھ غم کا عنصر بھی نمایاں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

حال ہی میں عاطف اسلم نے اس حوالے سے ایک پوسٹ کی تھی ، جس کے کیپشن میں انہوں نے ’نیو ریلیز‘ لکھ کر اعلان کیا تھا۔

اس ویڈیو میں عاطف اسلم اپنی مسحور کن آواز میں ایک دل چھو لینے والی غزل پڑھتے بھی سنائی دیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

رواں سال عاطف اسلم نے دنیا بھر میں کنسرٹ کیے اور اس حوالے سے ان کی مداحوں سے ملاقات کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

امریکا میں کنسرٹ کے دوران انہوں نے نوے کی دہائی کے مقبول ترین پاکستانی میوزیکل بینڈ جنون کا ہٹ گانا ’ سیونی ‘ گا کر محفل ہی لوٹ لی تھی۔

کنسرٹ میں موجود سینکڑوں شائقین ان کی گائیکی کو پسند کرتے ہوئے جھوم اٹھے۔

وائرل ویڈیو:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Desi Junction (@desijunctionmedia)

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا اور عاطف اسلم کی اس مشہورِ زمانہ گانے پر شاندار پرفارمنس کی خوب تعریفیں کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کیلئے خطیر رقم عطیہ کر دی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Desi Junction (@desijunctionmedia)

متعلقہ خبریں