بالی وڈ کی نامور اداکارہ ، ماڈل اور رقاصہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر و اداکار ارباز خان کی دوسری شادی کے بعد اپنی بھی شادی کا اعلان کر دیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ نئے سال 2024 میں دوسری شادی کر لیں گی لیکن ساتھ ہی انہوں نے اپنے دلہا کے حوالے سے سب کو کشمکش میں مبتلا کر دیاہے۔
اداکار ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا نے سال 2019 میں اپنے رشتے کا اعلان کیا تھا ، لیکن اس جوڑے نے آج تک شادی کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
View this post on Instagram
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک کلپ بھی کافی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں ملائیکہ اروڑا ایک شو میں بطور مہمان موجود ہیں۔
View this post on Instagram
مذکورہ ویڈیو کلپ میں میزبان و نامور کوریو گرافر فرح خان پروگرام میں شریک ملائیکہ اروڑا سے سوال کرتی ہیں کہ کیا وہ سال 2024 میں شادی کرلیں گی؟
میزبان کے سوال پر پہلے تو انہوں نے جواب ٹالنے کی کوشش کی اور ظاہر کیا کہ اُنہیں سوال سمجھ نہیں آیا، تاہم بعدازاں انہوں نے غیر واضح انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مجھ سے شادی کے لیے پوچھے گا تو میں ضرور شادی کرلوں گی۔















