Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماورا حسین کی شادی کا آغاز، دلہا کون ہے؟

 لگتا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اپنی حقیقی زندگی میں جلد ہی دلہن بننے والی ہیں۔

ماورا حسین پاکستان شو بز انڈسٹری کی ایک نامور اداکارہ ہیں، جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی عمدہ اداکاری سے خوب نام کمایاہے۔

ماورا حسین نے اپنے کیریئر کا آغاز نہایت کم عمری میں کیا اور اپنی بہترین اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا، انہوں نے نا صرف پاکستان بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ ایک بزنس وومن کی حیثیت سے بھی اپنا کاروبار چلا رہی ہیں تاہم اب وہ ڈراموں میں ایسے پروجیکٹس کا انتخاب کرتی ہیں جن میں کوئی سبق موجود ہو۔

ماورا حسین کی تازہ ترین انسٹا گرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو ایک کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے، جس میں وہ مایوں کی دلہن کے روپ میں نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ اور آغاز ہوا جاتا ہے’ اور اس ساتھ ہی ‘انگوٹھی’ کا ایموجی بھی بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA (@mawrellous)

بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے ہیش ٹیگ ‘رہا نہیں گیا’ بھی لکھ کر مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا۔

اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت انہیں شادی کی مبارکباد دے رہی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ماورا حسین نے ابھی تک خود شادی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح انہیں ان کے ساتھی اداکار اور قریبی دوست امیر گیلانی سے شادی کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA (@mawrellous)

 

 

 

 

متعلقہ خبریں