Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صرحا اصغر کی تھائی لینڈ میں ’اسکائی ڈائیونگ‘ کرتے ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اداکارہ صرحا اصغر کی تھائی لینڈ میں ’اسکائی ڈائیونگ‘ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

صرحا اصغر نے انسٹا گرام پر اپنی مختلف ویڈیوز پوسٹ کی ہیں ، جن میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سنسنی خیز انداز میں بلا خوف اسکائی ڈائیونگ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں ۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اس تجربے کو حیرت انگیز قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں  سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی تھی کہ  اداکارہ صرحا اصغر کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ساتھ ہی اس شخص نے اداکارہ کے ساتھ دست درازی بھی کی جس کے نتیجے میں ان کے کپڑے پھٹ گئے تھے۔

صرحا اصغر اپنے ساتھ پیش آنے والے اس ہولناک واقعے کے بعد میڈیا پر سیخ پا ہو گئی تھیں ۔

انوہں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ اپنے شو کی ریٹنگ کیلئے مجھے اور میرے شوہر کو میسج کرنا بند کریں۔

   انہوں نے لکھا کہ اللہ کے فضل سے ہم دونوں محفوظ ہیں، ہمیں بار بار انٹرویو کیلئے کال کرنے اور نجی معلومات شئیر کرنے پر آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان تمام میڈیا والوں کو بھی شرم آنی چاہیے جنہوں نے اپنی خبروں میں واقعے کے ساتھ ہماری نجی معلومات منسلک کی ہیں۔

واضح رہےکہ صرحا اصغر نے اپنے دوست عمر مرتضیٰ سے سال 2020 میں شادی کی تھی جس کے بعد اس جوڑے کے ہاں نومبر 2022 میں ایحان مرتضیٰ نے جنم لیا۔

 

متعلقہ خبریں