برطانیہ کے معروف اداکار ٹام ولکنسن انتقال کرگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے معروف اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی ہے۔
اہل خانہ کی جانب سے ان کے ایجنٹ کا کہنا تھا کہ 30 دسمبر کو ٹام ولکنسن کی اچانک ان کے گھر پر موت واقع ہوئی، موت کے وقت ان کی بیوی اور دیگر اہلِ خانہ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

ٹام ولکنسن نے اپنے کیریئر کے دوران کئی نامور ایوارڈز جیتے جبکہ انہیں 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگیاں بھی ملیں۔




















