پاکستان شوبز انڈسٹری کے پر کشش شخصیت کے حامل باصلاحیت اداکار عمران عباس اور سنجے لیلا بھنسالی کے درمیان سال کے آغاز میں تحفے کا تبادلہ ہوا ہے۔
بالی وڈ کو ‘ہم دل دے چکے صنم’، ‘دیوداس’، ‘گولیوں کی راس لیلا رام لیلا’، ‘باجی راؤ مستانی’ ، ‘پدماوت’ اور گھنگھو بائی جیسی فلمیں دینے والے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ عمران عباس کی ایک دلکش تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی ہے۔
View this post on Instagram
اس وائرل تصویر کے کیپشن میں لکھا ہوا کہ ’ اور اس سال کا آخری تحفہ مجھے میرے بے انتہا عزیز سنجے لیلا بھنسالی نے بھارت سے بھجوایا ہے‘۔
اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، اکثریت کا کہنا ہے کہ عمران عباس ایک بار پھر بالی وڈ میں انٹری کیلئے پرتول رہے ہیں۔
اس تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن کمپنی کا نام ’بھنسالی‘ اور ان کے دستخط واضح نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس اور سعدیہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سُنادی
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس تصویر پر کسی فلم یا پروجیکٹ کا تذکرہ نہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے عمران عباس کو ملنے والے اس تحفے کو بالی وڈ فلم کی پیشکش ہی قرار دے رہے ہیں۔















