Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انٹرنشنل ایونٹ میں ماہرہ خان کا بولڈ انداز بنا تنقید کا باعث

ماہرہ خان بلاشبہ سب سے خوبصورت اور شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں بے پناہ شہرت حاصل کی ہے۔

ان کے حالیہ کامیاب پروجیکٹس میں فلم سپر اسٹار اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ شامل ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے فلموں سے متعلق چند تقریبات کے سلسلے میں وہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔

سعودی عرب میں ایوارڈز نائٹ میں ماہرہ خان کی ایک جھلک شدید ردعمل کا باعث بن رہی ہے جس میں انہیں کافی بولڈ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کا لباس اور ان کا لک پسند نہیں آیا جس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہی ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے بولڈ انداز پر بات کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ماہرہ خان کو ایسا بولڈ لباس پہننے کی ضرورت نہیں تھی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’وہ ڈھکے ہوئے لباس میں خوبصورت لگ سکتی ہیں لیکن اس لباس میں وہ عجیب لگ رہی ہیں‘، ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’یہ ایونٹ سعودی عرب میں ہو رہا ہے، مسلم ممالک کا مغرب کی طرف جھکاؤ دیکھ کر دکھ ہوا‘۔

متعلقہ خبریں