پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو نامور گلوکارعاطف اسلم اور حدیقہ کیانی نے گیارہ سال بعد ایک ساتھ گانا گاکر محفل ہی لوٹ لی۔
حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عاطف اسلم کے ساتھ دبئی میں ایک کنسرٹ میں موجود ہیں اور دونوں مل کر 12 سال قبل ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ‘بول’ کا مقبول ترین گانا ‘ہونا تھا پیار’ گا کر اپنی جادوئی آواز کا جادو جگارہے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں موجود ان دونوں نامور گلوکاروں کے مداح اس زبردست پرفارمنس کو دیکھ کر خوش ہو گئے ہیں اور یہ کلپ کافی وائرل بھی ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ گانا ‘ہونا تھا پیار’ کامیاب ترین پاکستانی فلمساز شعیب منصور کی سپر ہٹ فلم ‘بول’ کا ہے، جسے حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم نے گایا تھا۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں ماہرہ خان، حمیمہ ملک ، عاطف اسلم اور ایمان علی شامل تھے۔
View this post on Instagram















