ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون انجلینا جولی نے ایک نئے اور اسٹائلش انداز کے ساتھ سال 2024 کا خیرمقدم کیا ہے۔
نئے سال کے آغاز پر اداکارہ کو ایک بلکل نئے اور متاثر کن انداز میں دیکھا گیا ہے اور اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہیں ایک جیٹ بلیک کوٹ میں دیکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بلیک کوٹ پر سنہرے دھاگے کا کام اس کوٹ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے جبکہ بلیک گلاسز اور بوٹس کے ساتھ اداکارہ نے اپنا لک مکمل کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال، انجلینا جولی نے اپنے فیشن پراجیکٹ، ایٹیلیئر جولی کو شروع کرنے کے بارے میں بات کی۔
ہدایت کار اور اداکارہ نے بتایا تھا کہ دنیا ایسا بہت کچھ ہو رہا ہے جو ہمیں تقسیم کرتا ہے، اور یہ ضروری ہے کہ ہم مل کر کام کریں۔















