بالی وڈ اداکار علی گونی کے بعد اب بھارت کے ایک اور معروف پنجابی گلوکار و اداکار ایمی ورک بھی پاکستانی ڈرامے کے ٹائٹل سونگ کے دیوانے نکلے۔
گزشتہ روز ایمی ورک نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد’ کا گانا ’تیرا میرا ہے پیار امر’ لگاکراپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ۔
View this post on Instagram

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکار علی گونی نے انسٹاگرام پر ایک کلپ پوسٹ کیا تھا، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ کار میں سفر کر رہے ہیں اور ان کی گاڑی میں پاکستانی ڈرامے ’عشق مرشد‘ کا مقبول ترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک ’تیرا میرا ہے پیار امر‘ بج رہا ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو اس پاکستانی گانے کی تعریف کرتے ہوئے بتایاکہ ان کی والدہ کا آج کل یہ پسندیدہ گانا بن چکا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ یہ گانا ڈرامہ ’عشق مرشد‘ کے لئے نامور پاکستانی گلوکار احمد جہانزیب نےگایا ہے، جسے بھارت میں بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
نجی پاکستانی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں اداکار بلال عباس اور در فشاں سلیم شامل ہیں ، جن کی آن اسکرین کیمسٹری بھی سب کو متوجہ کر نے میں کامیاب ہو گئی ہے۔















