Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکاری کے بعد منوج باجپائی سیاست میں بھی قدم رکھ رہے ہیں؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار منوج باجپائی نے سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔

گزشتہ کئی روز سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ منوج باجپائی اپوزیشن الائنس انڈیا کے امیدوار کے طور پر لوک سبھا کا انتخاب لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ منوج باجپائی بھارتی حکمراں جماعت بی جے کے خلاف الیکشن میں حصہ لیں گے۔

اب حال ہی میں منوج باجپائی نے اس افواہ سے متعلق میڈیا ہاؤس سے سوال کیا ہے کہ مجھے بتائیں، یہ کس نے کہا یا آپ نے کل رات یہ خواب دیکھا ہے؟

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اداکار یہ واضح کرچُکے ہیں کہ وہ کبھی بھی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔