پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ہاں شادی کے 7 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عروہ حسین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں عروہ حسین نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام جہان آرا سعید رکھا ہے جبکہ اداکارہ نے تاہم بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔
اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے 16 دسمبر 2016 میں شادی کی تھی۔
View this post on Instagram




















