Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہریتک اور دیپیکا کی فلم ’فائٹر‘ کے نئے گانے ’ہیر آسمانی‘ کا ٹیزر ریلیز

ایکشن سے بھرپور فلم ’فائٹر‘ کی مرکزی کاسٹ ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کا پائلٹ لُک سب کے سامنے آگیا ہے۔

 اس فلم کے پہلے گانے ’شیر کھل گئے‘  اور ’ عشق جیسا کچھ‘ کے بعد مداحوں کی بے تابی کو دیکھتے ہوئے ایک اور نیا گانا ’ہیر آسمانی‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

  اس گانے کے ٹیزر میں  فلم کے فائٹر پائلٹوں دیپیکا پڈوکون اور ہریتک روشن کو خوشگوار انداز کے ساتھ ساتھ ایکشن  میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 ہریتک روشن نے انسٹاگرام پر اس گانے کی ریلیز کا اعلان بھی کیا ہے جوکہ 8 جنوری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

’عشق جیسا کچھ‘ گانا

’شیر کھل گئے‘

اس سے قبل ہریتک روشن نے بھی فلم  فائٹر کے اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کرکے خوب داد سمیٹی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Siddharth Anand (@s1danand)

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فائٹر میں ہریتک روشن  اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

فائٹر موشن پوسٹر میں ہوا میں اڑتے ہوئے لڑاکا طیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس  میں ائیر فورس بیس کے  شاٹس کیساتھ فائٹر پائلٹس دیپیکا ، ہریتک اور انیل کپور کو بھی  ایک متاثر کن اوتار میں پیش کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

 

متعلقہ خبریں