پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ بینا چوہدری نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ میرا قتل کردیا جائے گا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ دھمکیوں میں کہا جارہا ہے کہ اگر میں نے اپنی زبان بند نہیں رکھی تو مجھے مار دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہی ہے تاکہ اگر کل کو میرے ساتھ کچھ ہوگیا تو سب کو یہ بات معلوم ہو کہ مجھے پہلے ہی دھمکیاں مل رہی تھیں۔
بینا چوہدری نے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے جس میں اُن تمام لوگوں کے نام ہیں جو مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں تو اگر کل کو میرا قتل ہوا یا میرے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا تو وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آجائے گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ بینا چوہدری متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔
معروف اداکارہ نے ڈراموں میں اپنے معاون اور منفی کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔
View this post on Instagram




















