ہانیہ عامر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’جانان‘ سے کیا اور پھر چھا گئیں۔
انہیں ڈرامہ ’میرے ہمسفر‘ کے باعث پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خوب شہرت اورپذیرائی ملی اور اب بھارتی انڈسٹری کے کئی بڑے اسٹارز ان کے مداح ہیں ، جس کا اظہار وہ اکثر سوشل میڈیا پر کرتے نظر آتے ہیں۔
ہانیہ عامرسوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ایک مختصر کلپ پوسٹ کیا ، جس میں انہیں کسی پراسرار شخص کے ساتھ بے تکلفی کے انداز میں دیکھا جا سکتاہے لیکن اس کا چہرہ واضح نہیں۔
اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہیں صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کردی کہ ہانیہ عامر اس ’ مسٹری بوائے ‘ کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ نے خود ہی انسٹاگرام پر ا س ’مسٹری بوائے‘ کا چہرہ سب کو دکھا کر حقیقت بتادی۔
View this post on Instagram
ہانیہ عامر کے ساتھ بے تکلف یہ پر اسرار شکص کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار حیدر مستحسن ہیں اور یہ دونوں مری میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گلوکارحیدر مستحسن معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کے بھائی ہیں۔
View this post on Instagram















