پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ، ماڈل اور ماہر رقاصہ فریال محمود کی فلم ’وکھری’ پاکستان بھر میں ریلیز کر دی گئی ہے۔
حال ہی میں اس فلم کے رنگارنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا ، جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ فریال محمود کا بےباک لباس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
فریال محمود نے اس موقع پر اسکرٹ اور بنا آستین کے ساتھ سرخ ٹاپ پہنا جس پر سوشل میڈیا صارفین ناصرف مشتعل ہوگئے بلکہ ان کے لئے کمنٹ سیکشن میں سخت الفاظ کے ساتھ غم و غصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ فلم ’وکھری‘ ادکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، جس میں فریال محمود نے قندیل بلوچ کا کردار ادا کیا ہے جو سماجی روایات سے باغی دکھائی دیتی ہیں۔
اس فلم کی پوری کہانی مرحومہ قندیل بلوچ کی زندگی کے گرد نہیں گھومتی لیکن اس کی کہانی ماڈل کی زندگی سمیت اسی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنے والی دیگر خواتین کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔
View this post on Instagram
وکھری میں فریال محمود کے کردار کو بولڈ انداز میں دکھایا گیا ہے، وہ فلم میں جہاں سماج سے بغاوت کرتی دکھائی دیں گی، وہیں وہ منفرد انداز میں رقص بھی کرتی دکھائی دیں گی۔
فلم میں فریال محمود کو ایک ایسی استانی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرنے کے بعد وائرل ہوجاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہونے کے بعد استانی کو سوشل میڈیا اسٹار بنتے دکھایا گیا ہے اور پھر فیشن کی دنیا میں جانے کے بعد ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو دکھایا گیا ہے۔
اس فلم کی ہدایات ارم پروین بلال نے دی ہیں، جنہوں نے فلم کی کہانی بھی لکھی ہے جبکہ فلم کو عابد عزیز مرچنٹ سمیت دیگر نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے پاکستان بھر میں 5 جنوری کو ریلیز کیا گیا۔
ٹریلر دیکھیں:















