Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان کی اپنی سابق اہلیہ کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی اپنی سابق اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ادے پور میں اپنی بیٹی ایرا خان اور نوپور شکھارے کی شادی کے استقبالیہ سے قبل، عامر خان نے اپنی فلم پی کے کے گانے ’ٹھرکی چھوکرو‘ پر خوب رقص کیا۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ عامر خان، اپنی سابق اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ ادے پور میں راجستھانی لوک فنکاروں کے ساتھ ٹھرکی چوکرو پر خوشگوار مو ڈ میں رقص کرکے محظو ظ ہو رہےہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

ان کی اس ویڈیو پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں عامر خان کی بیٹی ارا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اس جوڑی نے شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے۔

Viral pic: Emotional Aamir Khan hugs and kisses daughter Ira Khan on wedding day - India Today

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز میں نوپور شکھیرے کو شارٹس اور بنیان میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نوپور شیکھرے اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کرتے ہوئے شادی میں پہنچے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آخر کیوں نوپور شیکھرے نے شارٹس اور بنیان کا انتخاب کیا جس کی وجہ اب بھارتی میڈیا نے بتا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوپور شیکھرے نے ستمبر 2022 میں، جب پہلی بار ارا خان کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا تو اُس وقت بھی اُنہوں نے شارٹس اور بنیان ہی پہنی ہوئی تھی، اُسی یاد کو تازہ کرنے کے لیے نوپور نے اپنی شادی کے دن بھی اُسی طرز کا لباس زیبِ تن کیا۔

یاد رہے کہ بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں