Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی ظفر کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر کا مقبول ترین گانا “جھوم” بھارتی فلم کا حصہ بن گیا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ فلم “کریک” کے لیے علی ظفر کا یہ گانا جھوم نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال اور گلوکار وشال مشرا کی آواز میں ریکارڈ کیا جائے گا۔

 بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے علی ظفر کی بڑی مداح رہی ہیں اور ان کا  گانا ” جھوم” ان کے دل کے قریب رہا ہے۔

علی ظفر کا کہنا ہےکہ وہ  شریا گھوشال کے خوبصورت الفاظ کے مشکورہیں ، وہ دورہ حاضر کی سب سے زبردست گلوکارہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریا گھوشال کی آواز میں اپنے گیت ” جھوم” کا بے صبری سے انتظار ہے اورمکمل یقین ہے کہ دونوں گلوکار ” جھوم” گانے سے انصاف کریں گے۔

متعلقہ خبریں