Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف فلمساز دائرہ اسلام میں داخل

ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی ہدایت کار پرمیش اڈیوال دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں ہدایت کار پرمیش اڈیوال نے سوشل میڈٰیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کو مدینہ منورہ میں نماز ادا کرتے اور اللہ کی بارگار میں دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Parmesh Adiwal (@parmeshadiwal)

اُنہوں نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں ‘تاجدارِ حرم’ لکھا اور ساتھ ہی عاطف اسلم کی اس قوالی کے چند سطر بھی اپنی ویڈیو میں شامل کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے ‘محمد’ رکھا ہے۔

اسلام قبول کرنے پر شوبز شخصیات اور اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ  پرمیش اڈیوال فلک شبیر کے گانے ‘یار ملا دے’ اور بلی ایکس کے وائرل ہٹ گانے ‘جیتنی پنجابی’ کی ہدایتکاری کی، اُنہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں اور فلم “پنجاب نہیں جاؤں گی” کے گانوں کی بھی ہدایتکاری کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Parmesh Adiwal (@parmeshadiwal)