Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان اور سنی دیول کا بڑا اعلان، مداح خوش ہوگئے

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور سینئیر اداکار سنی دیول 27 سال بعد فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق  سنی دیول کی نئی فلم ’سفر‘ میں سلمان خان بطور مہمان اداکار ایک مختصر کردار ادا کریں گے۔

اس وقت سنی دیول فلم ’سفر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ 27 سال کے بعد سلمان خان کے ساتھ کسی بھی فلم میں نظر آئیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

ذرائع کے مطابق بالی وڈ کے یہ دونوں سپر اسٹارز اس سے قبل فلم ’جیت‘ میں 27 برس قبل ایک ساتھ نظر آئے تھے اور اب مداح دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔

فلم ’سفر‘ کو اسی سال نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا ، اس کے بعد سنی دیول، عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم ’لاہور1947‘ میں نظر آئیں گے۔