بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کی فلم ’ریڈ‘ جو سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی، کی بہترین کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل بننے جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’ریڈ 2‘ میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کریں گے تاہم ان کے مخالف کردار ادا کرنے والے کے متعلق بھی بڑی اپ ڈیٹ موصول ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں اکثر مزاحیہ کردار ادا کرنے والے اداکار رتیش دیش مکھ بھی شامل ہوں گے اور ان کے کردار کی تفصیلات بھی سامنے آ چکی ہیں۔

رتیش دیش مکھ ’ریڈ 2‘ میں منفی کردار کے طور پر اجے دیوگن کے خلاف فلم میں نظر آئیں گے جو کہ کامیڈی فلموں میں ان کے تعاون کے بعد ایک دلچسپ تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
اجے دیوگن نے فلم کے عملے کے ساتھ تصویریں شیئر کیں جن میں رتیش دیش مکھ بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ فلم کی شوٹنگ گزشتہ ہفتے ممبئی میں شروع ہوچکی ہے اور فلم کی شوٹنگ اتر پردیش، دہلی اور راجستھان سمیت متعدد مقامات پر کی جائے گی۔
اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ وانی کپور اجے دیوگن کے مقابلریڈ 2 میں بھی کام کریں گی۔




















