پاکستانی اسکرین رائٹر، اداکار، ڈرامہ نگار اور میزبان یاسر حسین نے ایک مداح کو اپنی بیوی اقرا عزیز کا خاکہ تیار کرنے پر کھُلے عام دھمکی دیدی۔
حال ہی میں یاسر حسین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مداح کی جانب سے بنایا ہوا اہلیہ اقرا عزیز کا خاکہ شیئر کیا۔
View this post on Instagram
اداکار نے ردعمل دیتے ہوئے پہلے شکریہ کیا اور پھر مداح کی کوشش کی تعریف کی اور ساتھ ہی تنقید انداز میں مداح کو آئندہ اہلیہ کی تصویر نہ بنانے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے لکھا کہ شکریہ، اچھی کوشش ہے، بس آئندہ آپ میری بیوی کی تصویر نہیں بنائیں گے، بیٹا بات کیس تک چلے جائے گی ورنہ۔
اداکار یاسر حسین کے اس ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کیے، کچھ صارفین نے یاسر حسین کے ردعمل پر تنقید کی کہ انہوں نے اپنے مداح کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا۔




















