نامور بھارتی اداکارہ حنا خان نے دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
حنا خان کو بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں اکشرہ کے کردار سے مقبولیت حاصل ہوئی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر متعدد تصویریں اور ویڈیوز شئیر کرکے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ایک پوسٹ کے کیپشن میں حنا خان نے لکھا ’جمعہ مبارک۔الحمدللہ۔ چلیں دعا کریں‘۔’
View this post on Instagram
اداکارہ کی پوسٹ پر انڈسٹری کے کئی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی اداکارہ حناخان کا یہ دوسرا عمرہ ہے، اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال رمضان کے مبارک مہینے میں پہلی بار عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔





















