Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی ’فائٹر‘ کا ٹریلر جاری

بالی وڈ کے سپراسٹار ہریتک روشن اور دیپیکا ہڈوکون کی نئی فلم ’فائٹر‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہریتک روشن نے انسٹاگرام پر ایکشن سے بھرپور اس فلم کے ٹریلر کو پوسٹ کیا ، جو آتے ہی چھا گیا ہے۔

نامور فلمساز سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فائٹر میں ہریتک روشن ، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

25 جنوری کو یہ فلم دنیا بھر  میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

ٹریلر دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

ٹریلر میں ہوا میں اڑتے ہوئے لڑاکا طیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس میں ائیر فورس بیس کے شاٹس کیساتھ فائٹر پائلٹس دیپیکا ، ہریتک اور انیل کپور کو بھی ایک متاثر کن اوتار میں پیش کیا گیا ہے۔