Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بگ باس 17 کا فاتح کون ہوگا؟ راکھی ساونت نے بتادیا

مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 جس کا آغاز سال 2023، 17 اکتوبر سے ہوا اور اب اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

بگ باس سیزن 17 کو بگ باس: دل، دماغ اور دم کا گیم، کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور جس کی میزبانی معروف بھارتی اداکار سلمان خان کر رہے ہیں۔

جیسے جیسے یہ شو اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے ویسے ہی لوگوں کی جستجو میں بھی اضافہ ہورہا ہے کہ آخر کون اس گیم کا فاتح ہوگا۔

ایسے میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے اس سیزن کے فاتح کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس ویڈیو میں راکھی کو سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ  گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے کی حمایت میں بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس میں وہ یہ کہتی ہیں کہ، انکیتا یہ ٹرافی جیتنے والی ہیں۔ یہ میری پیشین گوئی ہے۔

حقیقی زندگی میں ازدواجی رشتے میں منسلک انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین ‘بگ باس 17’ میں شامل ہیں اور ان کے مسلسل جھگڑوں نے ہی ناظرین کی شو میں دلچسپی برقرار رکھی ہے۔

دوسری جانب ویڈیو میں راکھی ساونت نے وکی جین کی والدہ کو بھی مخاطب کیا اور انکیتا لوکھنڈے کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکی کی والدہ کو دونوں میاں بیوی کے معاملات میں نہیں بولنا چاہیئے اور جب انکیتا  یہ شو جیتے گی تو آپ ہی سب سے زیادہ خوش ہونگی۔