پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ فاطمہ آفندی اور ان کے شوہر کنور ارسلان کے گھر آگ لگ گئی۔
حال ہی میں اداکار ارسلان کنور نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کے گھر میں آگ لگ گئی تھی، تاہم انہوں نے آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنی اسٹوری میں آگ سے جل جانے والے گھر کے حصے کی صفائی کی تصویر بھی شیئر کی۔
اداکار نے تصدیق کی کہ وہ اور ان کے تمام اہلِ خانہ محفوظ اور خیریت سے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے کہ اداکارہ فاطمہ آفندی اور اداکار کنور ارسلان نے 17 نومبر 2012 میں شادی کی تھی جبکہ اس جوڑے کے 2 بیٹے بھی ہیں۔
View this post on Instagram




















