پاکستان کے معروف و سینیئر اداکار میر محمد لاکھو چل بسے۔
اداکار کے بیٹے اکبر نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میر محمد لاکھو کو دل اور پھیپڑوں کا عارضہ لاحق تھا جبکہ ان کی عمر 70 برس تھی۔

اکبر لاکھو کا کہنا تھا کہ والد کی دو روز قبل زیادہ طبیعت ناساز ہوئی اور ان کا انتقال صبح 4 بجے ہوا جس کے بعد آبائی گاؤں میں ان کی تدفین ہوئی۔
یاد رہے کہ میر محمد لاکھو نے کراچی سینٹر سے سندھی ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے اردو، بلوچی زبان کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔




















