دیپیکا پڈوکون اور ہریتک روشن کی فلم فائٹر رواں سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے اور شائقین ٹریلر کے ریلیز کے بعد فلم کا بےصبری سے انتظار کر ہے ہیں۔
اس فلم کا ٹریلر 15 جنوری کو جاری کیا گیا جسے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ متعدد ستاروں سمیت رنویر سنگھ نے بھی اس کی بہت تعریف کی ہے۔
رنویر سنگھ نے فائٹر کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کی کارکردگی کو سراہا اور فلم کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
دیپیکا پڈوکون نے پیر کو اپنے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم فائٹر کا ٹریلر شیئر کیا جس میں ایک دلچسپ کہانی، ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان کیمسٹری کو نمایاں کیا گیا ہے، جس پر اداکار رنویر سنگھ نے بھی اداکارہ کی پوسٹ پر ایک خوبصورت تبصرہ کرتے ہوئے اپنا ریویو شیئر کیا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ نامور فلمساز سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فائٹر میں ہریتک روشن ، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ٹریلر میں ہوا میں اڑتے ہوئے لڑاکا طیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس میں ائیر فورس بیس کے شاٹس کیساتھ فائٹر پائلٹس دیپیکا ، ہریتک اور انیل کپور کو بھی ایک متاثر کن اوتار میں پیش کیا گیا ہے۔
25 جنوری کو یہ فلم دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔




















