2007 میں ریلیز ہونے والی سپراسٹار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’تارے زمین پر‘ کے چائلڈ اسٹار درشیل سفاری کی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
درشیل سفاری کی یہ نئی تصویر اداکارہ ٹِسکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر شیئر کی، جو انہوں نے عامر خان کی بیٹی ایراخان کی شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران لی تھی۔
ٹِسکا چوپڑا نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ درشیل سفاری کے ساتھ سیلفی بھی اپلوڈ کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’15 برس بعد کچھ دیکھنے کے لیے سوائپ کریں۔‘
View this post on Instagram
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹِسکا چوپڑا نے بلاک بسٹر فلم ’تارے زمین پر‘ درشیل سفاری (اِشان اوستھی) کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔
’اس فلم کی کہانی ایسے طالبعلم (درشیل سفاری) کے گرد گھومتی ہے کہ جو ڈِسلیکسیا کی ذہنی بیماری کا شکار ہوتا ہے۔

اس فلم میں عامر خان نے اسکول ٹیچر کا کردار ادا کیا ، جو درشیل سفاری کی پڑھائی اور ان میں پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانے کےلئے مدد کرتے ہیں۔





















