Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیپیکا اور عالیہ نے فلم ’بارہویں فیل‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

بالی وڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ نے بھی فلم’ ’بارہویں فیل‘‘ کی دل کھل کر تعریف کی ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے اس فلم پر کیے گئے تبصرے کی حمایت کرتے ہوئے اسے دوبارہ شئیر کیا اور ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی،فلم کی پوری کاسٹ اور عملے کو مبارک ہو‘۔

اس سے قبل ہرتیک روشن، کنگنا رناوت، کترینہ کیف ، سنجے دت، انیل کپور، فرحان اختر،  جیسے نامور اداکاروں نے بھی فلم ’بارہویں فیل‘ کو دیکھنے کے بعد اس کی کافی تعریف کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

فلم بارہویں فیل کی کہانی حقیقی زندگی کے آئی پی ایس (انڈین پولیس سروس) افسر منوج کمار شرما کی زندگی پر مبنی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)