Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکار کو چوری کے الزام میں ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شیوار زنیگر کو چوری کے الزام میں ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار آرنلڈ شیوار زنیگر کو جرمنی میں ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تاہم ادائیگی کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ٹیکس چوری کا الزام، آرنلڈ شیوارزنیگر جرمنی میں گرفتار

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کو میونخ ایئرپورٹ پر روک کر ان کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک قیمتی سوئس گھڑی برآمد ہوئی جس کی قیمت تقریباً 26 ہزار یورو بتائی جا رہی ہے۔

آرنلڈ نے جرمنی پہنچنے سے پہلے اپنے اثاثوں میں قیمتی گھڑی ظاہر نہیں کی تھی۔

میونخ میں کسٹمز آفس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آرنلڈ نے یورپی یونین آنے سے قبل ایک ایسی پروڈکٹ اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کی، جسے یورپی یونین کے باہر سے امپورٹ کیا گیا اور جو رجسٹرڈ نہیں، اس قانون کا اطلاق سب پر ہوتا ہے، ٹیکس چھپانے پر آرنلڈ کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ہالی ووڈ سُپر اسٹار نے ایئرپورٹ حکام کو بتایا کہ وہ آسٹریا میں ماحولیات سے متعلق منعقد ہونیوالی ایک تقریب میں اس گھڑی کو عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے اداکار پر 4 ہزار یورو ٹیکس سمیت 35 ہزار یورو کا جرمانہ عائد کیا۔

اداکار نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے جرمانے کی رقم ادا کی، اس پوری کارروائی میں تقریباً 3 گھنٹے لگے اور آرنلڈ اس دوران ایئر پورٹ حکام کی حراست میں ہی رہے۔